slotcosino Publish time 2025-10-14 20:15:26

غزہ سربراہی اجلاس: انڈونیشین صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو مائیک میں ریکارڈ ہو گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519417_4179365_News7_updates.jpgفوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

مصر میں ہونے والے غزہ سربراہی اجلاس کی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو وہاں رکھے مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔

گفتگو میں انڈونیشین صدر پرابوو سوبیانتو امریکی صدر سے اُن کے بیٹے ’ایرک ٹرمپ‘ سے ملاقات کی درخواست کرتے سنائی دیے۔

ٹرمپ کی پرابوو سے غیر رسمی بات چیت کی ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ پرابوو سوبیانتو ٹرمپ سے پوچھتے ہیں کہ ’کیا میں ایرک سے ملاقات کر سکتا ہوں؟‘

اس پر ٹرمپ جواب دیتے ہیں، ’میں ایرک کو فون کرنے کو کہوں گا، ٹھیک ہے؟ وہ بہت اچھا لڑکا ہے، میں اپنے بیٹے کو کہوں گا کہ آپ کو فون کرے۔‘

صدر ٹرمپ کے جواب میں پرابوو کہتے ہیں کہ ہم اس کے لیے بہتر جگہ دیکھ لیں گے جس پر ٹرمپ دوبارہ کہتے ہیں کہ ’میں ایرک کو کہوں گا کہ وہ آپ کو کال کرے۔‘
Pages: [1]
View full version: غزہ سربراہی اجلاس: انڈونیشین صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو مائیک میں ریکارڈ ہو گئی