وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ گورنر خیبرپختونخوا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519447_3074556_12_updates.jpg—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519439_020430_updates.jpg
نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پھر یہ بھی چیک کرنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ کسی دباؤ کے تحت تو نہیں دیا گیا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ جمہوریت کے یئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت استعفیٰ منظور ہوگا اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Pages:
[1]