slotcosino Publish time 2025-12-31 15:33:57

پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، محمد نواز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542543_6038596_02_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، حالیہ عرصے میں اسپنرز نے ٹیسٹ میچز میں اچھی پرفارمنسز دینا شروع کی ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے فاسٹ بولر شروع سے ورلڈ کلاس رہے ہیں اور اب بھی ہم ان پر بہت انحصار کرتے ہیں، لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اسپنرز میچز جتوا رہے ہیں اور سیریز کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔

محمد نواز کا کہنا تھا کہ نعمان علی، ساجد خان اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی جب پرفارم کرتے ہیں تو اس سے نوجوان اسپنرز کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ کو زیادہ اہمیت دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534160_020236_updates.jpg
محمد نواز 2025ء میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمنس پیش کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

2025ء میں آل راؤنڈر جولائی 2025ء میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹ لے کر مین آف دا سیریز رہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بی پی ایل میں کئی ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹرز آتے ہیں مگر منفی خبریں آنا بدقسمتی ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ یہاں بی پی ایل میں 5 سے 6 سیزن ہوگئے اور یہاں کھیل کر اچھا لگتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، محمد نواز