2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی نمایاں شخصیات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_4731749_1_updates.jpgفائل فوٹوزسال 2025 پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ایک افسوسناک اور دل گرفتہ سال ثابت ہوا۔ اس برس پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور محبوب شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں، جن کی وفات نے مداحوں اور اہلِ فن کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔
اداکاری، کھانا پکانے، سوشل میڈیا اور ٹیلی وژن کے شعبوں سے وابستہ کئی نامور شخصیات اس سال ہمیشہ کےلیے خاموش ہو گئیں۔
عائشہ خان https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_5897058_Untitled-1_updates.jpg
سینئر پاکستانی اداکارہ عائشہ خان جون 2025 میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع فلیٹ سے برآمد ہوئی، جہاں وہ تنہا رہ رہتی تھیں۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے فلیٹ کا دروازہ توڑا، جبکہ رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال ایک ہفتہ قبل ہو چکا تھا۔
حمیرا اصغر علی https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_4008322_Untitled-1%DB%B2_updates.jpg
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی پُراسرار موت نے سب کو چونکا دیا۔ ان کی لاش جولائی 2025 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع فلیٹ سے ملی، جبکہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہو چکا تھا۔ وہ گزشتہ سات برس سے تنہا مقیم تھیں۔
انور علی https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_2582877_%DB%B3_updates.jpg
سینئر اداکار انور علی ستمبر 2025 میں مداحوں سے بچھڑے۔ وہ گردوں کی بیماری اور فالج کا شکار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔
عمر شاہ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_8546813_Untitled-1%DB%B4_updates.jpg
نوجوان سوشل میڈیا اور مین اسٹریم سیلیبریٹی عمر شاہ بھی ستمبر 2025 میں سب کو اداس کرگئے۔ ان کے اہلِ خانہ کے مطابق رات گئے طبیعت خراب ہونے کے بعد الٹی ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس کے باعث آکسیجن کی کمی کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔
ثناء یوسف https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_8430679_Untitled-1%DB%B5_updates.jpg
چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ڈیجیٹل کری ایٹر ثناء یوسف کو مئی 2025 میں اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے ان کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں۔ ثناء کی تدفین چترال میں انکے آبائی قبرستان میں کی گئی۔
جاوید کوڈو https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_1527183_Untitled-1%DB%B6_updates.jpg
سینئر اداکار جاوید کوڈو اپریل 2025 میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے بستر تک محدود تھے۔ ان کے بیٹے شیرا معروف کامیڈین ہیں اور نجی ٹی وی کے مشہور پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔
شیف ذاکر قریشی https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_9314905_Untitled-1%DB%B7_updates.jpg
مشہور پاکستانی شیف ذاکر قریشی اپریل 2025 میں 58 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ وہ مصالحہ ٹی وی کے مقبول کوکنگ شوز کے باعث گھر گھر پہچانے جاتے تھے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔
عزیر عباسی https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_7180733_Untitled-1%DB%B8_updates.jpg
اداکار عزیر عباسی جو شمون عباسی کے چچا تھے، 30 اکتوبر 2025 کو انتقال کر گئے۔ شمون عباسی نے فیس بک پر ان کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی۔ عزیر عباسی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث جانے جاتے تھے۔
پیاری مریم https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_6072793_Untitled-1%DB%B9_updates.jpg
4 دسمبر 2025 کو معروف ڈیجیٹل کری ایٹر پیاری مریم جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران پیچیدگیوں کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔ وہ اپنے وی لاگز میں معصومانہ انداز کے لیے جانی جاتی تھیں۔
بینا مسرور https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542538_2682355_Untitled-20_updates.jpg
دسمبر 2025 میں سینئر اداکارہ اور ماہرِ تعلیم بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے مشہور ڈراموں کا حصہ رہیں۔
Pages:
[1]