slotcosino Publish time 2025-12-31 17:30:59

چترال، 68 ہزار امریکی ڈالرز میں کشمیری مارخور کا شکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542567_8756034_kar_updates.jpg
فائل فوٹو

چترال کے علاقے گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روسی شکاری نے مارخور کے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں لیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542023_035212_updates.jpg
مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی حکومت میں تنازع

خط میں کہا گیا ہے کہ نان ایکسپورٹیبل ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے، غیر برآمدی کوٹے سے متعلق صوبائی حکومت کی پوزیشن مکمل طور پر درست ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگا، ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کا مزید کہنا ہے کہ مارخور کا شکار نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے تحت کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: چترال، 68 ہزار امریکی ڈالرز میں کشمیری مارخور کا شکار