پنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542568_8068189_pun_updates.jpgفائل فوٹوپنجاب میں زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویزات پر ہوگا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کے لیے رجسٹرڈ دستاویز لازمی قرار دیے گئے ہیں جبکہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ انسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے۔
رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز کے بغیر انتقال ممکن نہیں، ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات 3، 54، 59، 118 اور 123 لاگو ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ معاہدے یا اسٹامپ پیپر پر انتقال درج نہیں کیا جا سکے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542552_103527_updates.jpg
پراپرٹی اونرشپ کے تحت کارروائیوں کیخلاف تمام درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی گئیں
جسٹس عبہر گل خان نے تمام درخواستیں مزید کارروائی کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریونیو افسران کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے، یہ نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل ہوگا۔
Pages:
[1]