پشاور: گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ رک گیا، پارہ صفر ڈگری تک گر گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542579_8289399_08_updates.jpgاسکرین گریبپشاور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ رک گیا ہے۔ سردی بڑھ گئی اور درجہ حرارت کم سے کم صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال بارشیں معمول کے مطابق نہ ہونے کی بڑی وجہ کلائیمیٹ چینج ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542361_111420_updates.jpg
مری و گلیات میں متوقع برف باری، محکمہ ہائی وے پنجاب کا الرٹ جاری
ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ مری میں 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب مستونگ و گردونواح میں رات بھر سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ادھر کرک میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے اور موسم سرد ہو گیا ہے۔
مری و گلیات میں متوقع برف باری پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو مکمل الرٹ رہنے، برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے اور شاہراہوں پر نمک کے بر وقت چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
Pages:
[1]