slotcosino Publish time 2025-10-14 20:54:10

دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے: مصر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519431_4328657_egyptian-president-al-sisi-in-Gaza-Confernce-Sharmal-Shaikh_updates.jpgمصری صدر عبدالفتح السیسی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مصری صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا حصول صرف 2 ریاستی سے ہی ممکن ہے۔


عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی عوام کے لیے امن سے رہنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اب 2 ریاستی حل کی جانب بڑھا جائے۔

مصری صدر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-06/1516615_050729_updates.jpg
دو ریاستی حل امن کا ضامن، پاکستان سمیت 8 ممالک کا غزہ جنگ بندی کے لیے حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم، اسرائیلی انخلاء پر زور

جدہ،اسلام آباد پاکستان، متحدہ عرب امارات،... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بطور شراکت دار اپنا کام جاری رکھے گا۔

مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےعبدالفتح السیسی نے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’مجھے یقین تھا جناب صدر صرف آپ واحد شخص ہیں جو مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتے ہیں۔‘

مصری صدر نے مزید کہا، ’مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کے لیے یہ آخری موقع ہے اور فلسطینیوں کو بھی حق حاصل ہے کہ ان کا اپنا ملک ہو۔‘
Pages: [1]
View full version: دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ہے: مصر