انڈونیشیا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 54 ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516794_2226184_Indonesia-colapsing-School-building-heavy-machinary_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاانڈونیشیا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق طلباء کی تعداد 54 ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی جاوا میں 29 ستمبر کو بورڈنگ اسکول کی عمارت گری تھی جس کے بعد شروع ہونے والا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
انڈونیشین حکام نے بتایا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کے لیے کرینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515079_011740_updates.jpg
انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، 38 اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام نے کہا ہے کہ 13 طلبہ تاحال لاپتہ ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ انہیں امید ہے تلاش کا کام آج مکمل ہوجائے گا۔
ملبے تلے دبے بیشتر بچے ساتویں سے گیارہویں جماعت کے طالبعلم تھے۔
Pages:
[1]