آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے: سابق انگلش کپتان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516798_3618700_02_updates.jpg—فائل فوٹوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔
ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے تجویز دیتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516277_031337_updates.jpg
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز میں تنازعات کے بعد آئی سی سی چوکنا ہو گیا
فاطمہ ثناء نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے اچھی تیاری کی ہے، ہماری توجہ صرف کرکٹ پر ہے اور ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طور پر بڑا اثر ہے، اس مقابلے کی وجہ سے ہی شاید ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں برارڈ کاسٹ رائٹس 3 ارب ڈالرز کے رہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کے لیے پراکسی بن گیا ہے۔
مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پروپیگنڈا کے لیے پراکسی ہے، دونوں ٹیموں کے میچز کا ایونٹس میں انتظام کرنے کا بہت چھوٹا جواز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جواز ہمیشہ مالی طور پر بیان کیا گیا، آئندہ سرکل میں ڈراز ٹرانسپیرنٹ ہونے چاہئیں، اگر دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہیں ہوتا تو پھر ایسے ہی ہونا چاہیے۔
Pages:
[1]