عوام سال نو پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں، آئی جی سندھ کی اپیل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542629_5696258_IG-Sindh-Memon_updates.jpgفائل فوٹو۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نیو ایئر پر ہوائی فائرنگ کے خلاف پیغام میں سالِ نو کے موقع پر قانون کی مکمل پاسداری کی اپیل کی۔
کراچی سے اپنے پیغام میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں، غفلت اور لاپرواہی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542625_060341_updates.jpg
پاکستان میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا
لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں آتش بازی ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ شہری ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اختیار کریں، ہوٹلز، پارکس اور عبادت گاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں، بازاروں اور اہم مقامات پر پولیس الرٹ ہے، امن وامان یقینی بنایا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری اور بروقت مدد فراہم کی جائے گی۔
Pages:
[1]