پاکستان میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا
کراچی سمیت ملک بھر میں سال 2025ء کا آخری سورج غروب ہوگیا۔
اسلام آباد، لاہور،ملتان، حیدر آباد اور پشاور میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا ہے۔
کئی شہروں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سورج غروب ہونے کا نظارہ نہیں کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج ہلکی بارش کے بعد مطلع ابر آلود ہے، پشاور میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور آسمان پر بادلوں کے باعث غروب آفتاب دیکھا نہیں جا رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542622_054547_updates.jpg
نیوزی لینڈ: آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز، شاندار آتش بازی
لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانباسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں آتش بازی ہوگی۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر میں نیو ایئر نائٹ پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، قانون شکنی کی اجازت نہیں ہوگی، فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں، اقدام قتل کا درج کیا جائے گا۔
پنجاب میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کردی گئی، ہوائی فائرنگ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔
اسلام آباد میں آج شام7بجے تا رات 3 بجے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، مری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، قلعہ بالاحصار، ہشت نگری چوک اور جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات حساس قرار دیے گئے ہیں۔
Pages:
[1]