slotcosino Publish time 2026-1-1 03:18:07

نیوزی لینڈ: آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز، شاندار آتش بازی

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز ہوگیا، اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

امن ، استحکام اور خوشحالی کی امیدوں کے ساتھ نیوزی لینڈ میں سال نو کا سورج کا طلوع ہوگیا،آکلینڈ اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان خوبصورت روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

سڈنی میں نئے سال کا جشن منایا گیا،اوپرا ہاؤس پر شاندار آتش بازی کی گئی، سال نو کے استقبال سے پہلے سڈنی ہاربر پر بونڈائی حملہ متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کی تیاری مکمل کرلی گئی، شاندار مظاہرہ ہوگا، نیویارک ،لندن، پیرس میں بھی جشن ہوگا۔

بیجنگ میں نیو ائر ٹی پارٹی پر روایتی opera پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا سال 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: نیوزی لینڈ: آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز، شاندار آتش بازی