ایف آئی اے نے میئر کراچی کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542657_4425178_FIA_updates.jpgکراچی میں کاٹن ایکسچینج کی عمارت کو سیل کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔
ایف آئی اے نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت سپریم کورٹ کے احکامات پر بطور وفاقی سرکاری جائیداد واگزار کرائی گئی۔
خط میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمارت 9 اگست 1963 سے وفاقی حکومت کی ملکیت چلی آ رہی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق عمارت کی ایسوسی ایشن 213 کرایہ داروں سے سالانہ کروڑوں روپے کرایہ وصول کر رہی تھی، جبکہ عمارت کی لیز سے متعلق پیش کیے گئے کاغذات دستیاب سرکاری ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-31/1542528_045735_updates.jpg
میئر کراچی کو کاٹن ایکسچینج کی جائیداد سیل کئے جانے پر شدید تحفظات
کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیڈرل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے خود جائیداد کی ملکیتی دستاویزات پر ’’جعلی‘‘ کی مہر لگائی تھی۔ ایف آئی اے نے اپنے مؤقف میں ’’یکطرفہ کارروائی‘‘ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق ایسوسی ایشن اور غیر قانونی کرایہ داروں کو پہلے ہی نوٹسز جاری کیے جا چکے تھے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے معاملے پر متنازعہ بیانات جاری کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ تحقیقات متاثر نہ ہوں۔
ایف آئی اے کے خط کے بعد کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی ملکیت اور انتظام سے متعلق معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ مزید پیش رفت کا انحصار جاری تحقیقات پر ہوگا۔
Pages:
[1]