slotcosino Publish time 2026-1-1 03:57:07

اسکاٹش جونیئر اسکواش چیمپئین شپ، سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ فاتح

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542644_6602441_Squash_updates.jpg

اسکاٹش جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے 2 ٹین ایجر کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔

انڈر 15 کیٹیگری میں سہیل عدنان اور انڈر 13 کیٹیگری میں محمد مصطفیٰفاتح رہے۔ اسکاٹش جونیئر چیمپئین شپ ایڈنبرا میں 27 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوئی۔

انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے چین کے یوآن زی لیو کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کا اسکور 7-11، 9-11 اور 7-11 رہا۔

بہاولپور سے تعلق رکھنے والے سہیل عدنان ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئین شپ بھی جیت چکے ہیں۔

اسکاٹش چمپین شپ کے انڈر 13 کییٹگری کے فائنل میں محمد مصطفیٰنے ہانگ کانگ کے سیکنڈ سیڈ نکولس من سوہ کو شکست دی۔
Pages: [1]
View full version: اسکاٹش جونیئر اسکواش چیمپئین شپ، سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ فاتح