slotcosino Publish time 2026-1-1 04:34:04

نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کل اپنے عہدے کا حلف قرآن کریم پر لیں گے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542668_1626567_zohran-Mamdani-NYC_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کل (یکم جنوری 2026) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

زہران ممدانی نیو یارک سٹی کے پہلے میئر ہوں گے جو قرآنِ پاک پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

سینیٹر برنی سینڈرز زہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے بھی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اس کے علاوہ متعدد ارکان کانگرس اور دیگر اہم شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526149_111825_updates.jpg
ظہران ممدانی کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایشیائی نژاد زہران ممدانی رواں سال نومبر کے اوائل میں نیو یارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میئر کے انتخابات میں نئی تاریخ رقم ہوئی، 2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کل اپنے عہدے کا حلف قرآن کریم پر لیں گے