slotcosino Publish time 2026-1-1 04:36:07

2025 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد کتنی ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542605_2820098_pio_updates.jpg
فائل فوٹو

پولیو کے خلاف کامیاب مہم کے نتائج آنا شروع ہوگئے، 2025 میں پولیو کیسز کی تعداد 30 رہ گئی ہے، 2024 میں یہ تعداد 74 تھی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (اِی او سی) کے مطابق ستمبر کے بعد ملک بھر میں پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539918_023758_updates.jpg
رواں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم کامیابی کےساتھ اختتام پذیر

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اِی او سی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور پنجاب میں ایک سال کے دوران پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

2025 کے دوران انسدادِ پولیو کی 6 مہمات کامیابی سے مکمل کی گئیں، حالیہ انسداد پولیو مہم میں 98 فیصد سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 کروڑ 46 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کامیابی سے مکمل کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: 2025 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد کتنی ہے؟