slotcosino Publish time 2025-10-14 21:33:15

فولاد سے 10 گنا زیادہ مضبوط امریکی سائنسدان نے انوکھی لکڑی تیار کرلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519443_5948037_Super-Wood_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

امریکی سائنسدان نے فولاد سے زیادہ مضبوط اور وزن میں ہلکی انوکھی لکڑی ’سپر ووڈ‘ تیار کرلی۔


امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے ایک ایسی لکڑی تیار کی ہے جو فولاد سے 10 گناہ مضبوط اور 6 گناہ ہلکی ہے۔

سائنسدان لیانگ بنگ ہو نے سپر ووڈ نامی لکڑی کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے صنعتی استعمال کے لیے ایک خصوصی لکڑی تیار کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2023-10-07/1276059_102431_updates.jpg
اسٹیل کو کیوں گیلوانائز بنانا چاہیے؟

ہاٹ ڈِپ گیلوانائز اسٹیل کسی بھی تعمیراتی ڈھانچے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ییل یونیورسٹی میں پروفیسر لیانگ بنگ ہو نے سپر ووڈ کے حوالے سے بتایا کہ وہ تقریباً 10 سال سے تعمیرات میں کام آنے والے میٹریل کو ایجاد کرنے کے لیے فکر مند تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا اصل مقصد یہ تھا میں سیلولس کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کو مضبوط بناؤں، اس کام میں مجھے پہلی کامیابی 2017ء میں ملی جب میں نے عام استعمال کی لکڑی کو کیمکل کا استعمال کر کے بہتر تعمیراتی میٹریل میں تبدیل کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2019-01-17/599124_014632_updates.jpg
تعمیراتی ساز و سامان

انسان کا پہلا مسکن غار تھا، جہاں سے نکل کر اس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں سپر ووڈ کی تیاری کے مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پہلے لکڑی کو پانی میں بھگویا جاتا ہے، پھر اس کو کیمکلز میں اُبالا جاتا ہے، اس کے بعد اس کو دبایا جاتا ہے، ہفتے بھر کے عمل کے بعد یہ لکڑی میں وزن اور مضبوطی کے تناسب میں سخت دھاتوں اور فولاد سے زیادہ بہتر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بظاہر یہ عام لکڑی جیسی لگتی ہے اور اس کو عام لکڑی کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے مگر یہ عام لکڑی سے ہر لحاظ بہتر ہے۔
Pages: [1]
View full version: فولاد سے 10 گنا زیادہ مضبوط امریکی سائنسدان نے انوکھی لکڑی تیار کرلی