سرگودھا: خاتون اور ساتھیوں نے زمیندار کو لوٹ لیا، نقدی اور موبائل لے اُڑے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519436_100932_10_updates.jpgفائل فوٹو
سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تینملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages:
[1]