آسٹریلیا میں فائرنگ کا واقعہ، 16 افراد زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516802_6176600_Austrailian-Police-1_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے انٹرویسٹ میں فائرنگ، 16 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے 60 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-26/1504234_012014_updates.jpg
آسٹریلیا: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک، 1 زخمی
آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مشتبہ شخص نے اپنے گھر سے سڑک پر گزرتی گاڑیوں اور پولیس پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے ممکنہ طور سے 50 سے 100 گولیاں چلائیں۔
فائرنگ کرنے والے شخص گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس میں وہ جوابی فائرنگ سےزخمی ہوگیا تھا، اسےبعد از گرفتاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 16 افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
Pages:
[1]