slotcosino Publish time 2026-1-1 19:32:15

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542859_4876978_04_updates.jpg—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک ملزم کو مقتول بچے کی والدہ نے شناخت بھی کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-09/1508479_063059_updates.jpg
کراچی، اسٹریٹ کرمنل کو 20 سال قید، ڈیڑھ لاکھ جرمانے کی سزا

کراچی کی ضلعی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ملزم رضوان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور مختلف تھانوں میں اس کے خلاف کئی مقدمات درج تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ ڈکیتی متعدد افراد پر فائرنگ بھی کی جبکہ اس کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک