پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542879_5891628_09_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت معاہدے کے تحت ہوا ہے۔
پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542604_025204_updates.jpg
ڈھاکا میں ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ
دونوں رہنما کے درمیان مصافحہ خالدہ ضیاء کی آخری رسومات کے موقع پرڈھاکا میں ہوا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کر دی۔
جوہری تنصیبات سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات و سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
Pages:
[1]