ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر کا حلف اٹھالیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542838_8991801_%D9%85%D9%85%D9%85_updates.jpgفوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نیویارک میں منعقد تقریب میں ظہران ممدانی نے قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ ظہران ممدانی نیویارک کے 111ویں اور پہلے مسلمان میئر ہیں۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے سٹی ہال کے نیچے ایک تاریخی سابق سب وے اسٹیشن پر ظہران ممدانی سے نیویارک سٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525887_125229_updates.jpg
ظہران ممدانی نیویارک کے کم عمر ترین میئر
ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بن گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس موقع پر ظہران ممدانی نے کہا کہ ان کے لیے یہ واقعی زندگی بھر کا ایک اعزاز ہے۔
یاد رہے کہ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے میئر کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
ظہران ممدانی نے 50 اعشاریہ 78 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے تھے۔
Pages:
[1]