slotcosino Publish time 2026-1-1 20:10:39

جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542865_1222211_iji_updates.jpgفائل فوٹو

جاوید عالم اوڈھو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ جاوید عالم اوڈھو سندھ پولیس کے 86 ویں آئی جی سندھ ہیں۔

غلام نبی میمن کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سی پی او پہنچنے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات بھی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542636_073703_updates.jpg
غلام نبی میمن آئی جی سندھ کے عہدے سے ریٹائر، پرتپاک اور والہانہ انداز سے رخصت

غلام نبی میمن دو مرتبہ آئی جی سندھ رہے۔ انہوں نے آج ختم ہونے والے اپنے آخری دور میں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 سے 22 میں بھی ترقی پائی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعدازاں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں پولیس اہلکاروں کی تربیت، سہولیات اور ویلفیئر کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ میں مؤثر اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا