دنیا کی معمر ترین بلی فلاسی کی 30ویں سالگرہ، عالمی ریکارڈ بنالیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542841_2379491_4_updates.jpgبین الاقوامی میڈیابرطانیہ سے تعلق رکھنے والی بلی فلاسی (Flossie) نے 30 دسمبر 2025 کو اپنی 30ویں سالگرہ منا کر ایک بار پھر دنیا کی معمر ترین زندہ بلی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فلاسی کی پیدائش 29 دسمبر 1995 کو ہوئی تھی، یہ برطانوی ڈومیسٹک شارٹ ہیئر ٹارٹائز شیل بلی ہے، جو ابتدا میں انگلینڈ کے علاقے مرسی سائیڈ میں ایک کالونی میں رہتی تھی، بعد ازاں ایک اسپتال میں کام کرنے والے فرد نے اسے بچپن میں گود لے لیا تھا۔
سال 2022 میں فلاسی نے اس وقت عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جب اس کی عمر 26 سال اور 316 دن تھی، جو انسانی عمر کے لحاظ سے تقریباً 120 سال کے برابر سمجھی جاتی ہے۔
فلاسی کی موجودہ نگہبان وکی گرین ہیں، جو لندن کے قریب علاقے اورپنگٹن میں رہتی ہیں۔
وکی گرین کا کہنا ہے کہ مجھے شروع سے اندازہ تھا کہ فلاسی ایک خاص بلی ہے، لیکن کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میں ایک عالمی ریکارڈ رکھنے والی بلی کے ساتھ زندگی گزاروں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541071_121149_updates.jpg
499 افراد نے چکن ونگز کھانے کے مقابلے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک سرکاری نمائندے نے موقع پر موجود رہ کر ریکارڈ کی تصدیق کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وکی گرین نے فلاسی کو برطانیہ کی فلاحی تنظیم کیٹس پروٹیکشن کے ذریعے اس کو گود لیا تھا، وہ اپنی پہلی مالکن سے بچھڑ چکی تھی۔
ریکارڈ کی تصدیق کے وقت فلاسی کی سماعت ختم ہو چکی تھی اور اس کی بینائی بھی کمزور ہو رہی تھی، تاہم اس کے باوجود وہ مجموعی طور پر صحت مند تھی، اس کی روزمرہ زندگی میں ہلکا پھلکا کھیل کود، باقاعدہ خوراک اور زیادہ آرام شامل ہے، جو ممکنہ طور پر اس کی صحت اور عمر میں اضافے کا سبب بنے۔
Pages:
[1]