slotcosino Publish time 2026-1-1 20:12:10

عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542868_1146404_06_updates.jpg—فائل فوٹو

آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کریں گے، ان کی کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو بتائی گئی ہے۔

ایڈم گلکرسٹ اور کمنٹیٹر نے ایک پروگرام میں عثمان خواجہ کی پریس کانفرنس کے بارے میں بتایا ہے۔

اس حوالے سے ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا ہے کہ عثمان خواجہ کل میڈیا کا سامنا کریں گے، مجھے نہیں پتہ کس چیز پر بات ہو گی لیکن فوکس مستقبل کے حوالے سے ہی ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532917_110652_updates.jpg
آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

عثمان خواجہ کو اب پرتھ ٹیسٹ میچ کی پچ پر تبصرے نے مشکل میں ڈال دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

متعدد سابق کرکٹرز عثمان خواجہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہہ رہے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، عثمان خواجہ ریٹائر منٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، عثمان خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کی بعد تنقید کی زد میں ہیں۔

عثمان خواجہ تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ نہ کھیل سکے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کا بحیثیت اوپنر رول ختم ہو چکا ہے، ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر رہے ہیں۔ 39 سالہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھنے لگا