slotcosino Publish time 2026-1-1 21:28:33

امریکی پابندی کے جواب میں مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر پابندی عائد کر دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542892_1062707_News10_updates.jpg---فائل فوٹو

افریقی ممالک مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں کے لیے ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افریقی ممالک کی جانب سے یہ اقدام امریکی پابندی کے جواب میں اٹھایا گیا ہے جس میں 39 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا محدود کیا گیا تھا۔

دونوں مغربی افریقی ممالک نے کہا ہے کہ یہ اقدام ’باہمی برابری‘ کے اصول کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

اسی طرح نائیجر نے بھی امریکی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی جبکہ چاڈ نے جون میں امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کردیا تھا۔

امریکا نے اِن ممالک پر ویزا پابندیاں اس بنیاد پر لگائی تھیں کہ وہ اپنے شہریوں کی جانچ پڑتال اور معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے اور بعض ممالک نے اپنے شہریوں کو واپس بھیجے جانے پر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ان پابندیوں میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

مالی، برکینا فاسو اور نائیجر میں شدت پسند گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جس سے لاکھوں افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔

امریکا نے حالیہ برسوں میں افریقہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بھی تبدیلی کی اور افریقی ترقی اور مواقع کے قانون (AGOA) کے تحت مفت تجارتی رسائی ختم کر دی ہے۔

امریکی انتظامیہ نے کئی افریقی ممالک میں صحت اور ترقیاتی امداد بھی کم کر دی ہے جس سے بنیادی صحت اور غذائی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی پابندی کے جواب میں مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر پابندی عائد کر دی