لاہور: نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر درجنوں ملزمان گرفتار، مقدمات درج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542870_7605904_%DB%81%D9%86%D9%86_updates.jpgفائل فوٹو
لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے والے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسلحے کی نمائش پر 65 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542677_121155_updates.jpg
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 25 افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افراد گرفتار کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 61 پستول اور 4 رائفلیں برآمد کی گئیں، ون ویلنگ کرنے والے 23 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا میں خاتون سر میں نامعلوم چیز لگنے سے زخمی ہوئی۔
Pages:
[1]