پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں، صدر زرداری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542893_2905953_%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوصدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔
سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد، استقامات، تخلیقی صلاحیت اور یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542831_094315_updates.jpg
نیا سال صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا: سرفرار بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن و امان کے استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تمام اہلیان وطن کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خدا کرے نئے سال کا ہر دن خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2025 کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
Pages:
[1]