slotcosino Publish time 2026-1-1 21:30:10

فرانس بھی 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کیلئے تیار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542887_7110834_9_updates.jpgفائل فوٹو

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ملک میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ ستمبر 2026 سے ہائی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق یہ اقدامات بچوں پر آن لائن نقصانات کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون سوشل میڈیا کو نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کے اسباب میں سے ایک قرار دیتے رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فرانس آسٹریلیا کی پیروی کرے، جہاں دسمبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے فیس بک، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کی پہلی پابندی نافذ کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535976_080911_updates.jpg
آسٹریلیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

آسٹریلیا دنیا بھر میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فرانسیسی حکومت جنوری کے اوائل میں قانونی جانچ کے لیے مسودہ قانون پیش کرے گی، اگرچہ صدر میکرون نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ’میں اپنے بچوں اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور اسکرینز کے منفی اثرات سے محفوظ رکھوں گا۔‘

واضح رہے کہ فرانس میں 2018 سے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد ہے، جبکہ مجوزہ تبدیلیوں کے تحت اس پابندی کو ہائی اسکولوں تک بڑھایا جائے گا۔ فرانسیسی تعلیمی نظام میں 11 سے 15 سال کی عمر کے طلبہ مڈل اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: فرانس بھی 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کیلئے تیار