slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:05

سینئر اداکاروں کا رویہ جونیئر اداکاروں کیساتھ کیسا ہے؟ فیضان شیخ نے بتا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517540_4339010_7_updates.jpgفوٹو — اسکرین گریب

معروف اداکار فیضان شیخ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکاروں کے رویے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

فیضان شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سینئر ساتھی اداکاروں بشمول فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے رویے کی تعریف کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے اپنے سینئر اداکاروں تک رسائی بہت آسان ہے کیونکہ سینئرز ہم جونیئرز کے میسجز کا جواب دینے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-26/1484570_094528_updates.jpg
فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر میزبان قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ نے ساتھی فنکار عدنان صدیقی کو بھارتی اداکار و میزبان سلمان خان سے بہتر قرار دے دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکار نے بتایا کہ سینئرز تک رسائی آسان ہونے سے نئے آنے والے اداکاروں کے لیے کام آسان تھوڑا آسان ہوجاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جونیئرز کے لیے صورتحال مختلف ہوگی کیونکہ ہماری جنریشن کے لوگ اپنی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں اور ان تک رسائی اتنی آسان نہیں ہے۔

فیضان شیخ نے کہا کہ میں اپنے تمام عاجزانہ مزاج رکھنے والے سینئرز کا شکر گزار ہوں۔
Pages: [1]
View full version: سینئر اداکاروں کا رویہ جونیئر اداکاروں کیساتھ کیسا ہے؟ فیضان شیخ نے بتا دیا