slotcosino Publish time 2026-1-2 02:40:47

5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللّٰہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542931_4494286_Rana-Sanaullah-PMLn_updates.jpgرانا ثنا اللہ(فائل فوٹو)۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے آپس میں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس تجویز میں پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تحریک انصاف اداروں کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا راستہ نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے انہیں بند کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول یا تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی کرنا ہوگا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم بند کرتی ہے تو میرا خیال ہے حالات بہتر سمت میں جائیں گے، پی ٹی آئی کا اپنے بانی سے ملاقات کا راستہ آسانی سے کھل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ان سے ملاقات کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے انہیں کہا کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات نہیں کرنی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542932_092119_updates.jpg
ریاستی اداروں کیخلاف کردار کشی کی مہم بند ہونی چاہیے، عامر ڈوگر

ملک عامر ڈوگر اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں شرکت کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مشیر برائے سیاسی امورنے کہا کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی۔ وہ پہیّہ جام نہیں کر پائے گی۔

رانا ثناء نے کہا کہ صورتحال صرف تب بہتر ہوسکتی ہے جب پانچ بڑوں میں اعتماد بڑھانے کے اقدامات ہوں۔ ان بڑوں میں شہباز شریف، آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی شامل ہیں جب تک ان شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے، بریک تھرو نہیں ہوگا۔

رانا ثناِءاللّٰہ نے کہا کہ ان کے اور عامر ڈوگر کے رابطوں سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللّٰہ