بھارت کی ’ریڈ لائنز‘ کا احترام ضروری ہے: امریکی بھاری بھرکم ٹیرف پر ایس جے شنکر کا ردِ عمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516832_7048072_News4_updates.jpg---فائل فوٹوبھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر بھاری بھرکم امریکی ٹیرف ٹیرف اور بےرُخی پر بلبلا اُٹھے اور کہا کہ بھارت کی ’ریڈ لائنز‘ کا احترام ضروری ہے۔
انہیں امریکا کی جانب سے پے در پے ٹیرف لاگو کرنے اور تجارتی معاہدوں میں دلچسپی نہ دکھانے پر بھارتی ’ریڈ لائنز‘ یاد آ گئیں۔
ایس جے شنکر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری اختلافات کا ایک بڑا سبب اب تک کسی بھی معاہدے کا طے نہ ہو پانا ہے، اِن سب معاملات کے درمیان بھارت کی ’ریڈ لائنز‘ کا احترام بھی لازمی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-16/1501290_113911_updates.jpg
ٹیرف تنازع، امریکا کے بھارت سے تجارتی مذاکرات منسوخ
امریکا بھارت تجارتی ٹیرف تنازع جاری ہے جس کے حوالے سے نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے، اس لیے تجارتی مفاہمت ناگزیر ہے تاہم یہ سمجھوتہ بھارت کے بنیادی مفادات کو نظرانداز کر کے ممکن نہیں۔
جےشنکر کا کہنا تھا کہ آج ہمارے امریکا کے ساتھ چند مسائل ہیں جن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی تجارتی بات چیت کے لیے کوئی ’لینڈنگ گراؤنڈ‘ طے نہیں کر پائے، اسی ناکامی کے باعث بھارت پر کچھ محصولات عائد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پر ’غیر ضروری‘ اور ’غیر منصفانہ‘ محصول بھی عائد کیے گئے جو روس سے توانائی کی خریداری سے متعلق ہیں جبکہ کئی ایسے ممالک بھی روسی توانائی حاصل کر رہے ہیں جن کے ماسکو سے تعلقات بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشیدہ ہیں۔
بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت کے موجودہ تناظر میں امریکا کے ساتھ کسی نہ کسی تجارتی سمجھوتے تک پہنچنا بےحد ضروری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513909_051733_updates.jpg
امریکی ٹیرف میں اضافہ، بھارت کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
امریکا نے فارماسیو ٹیکل پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات اُس وقت تناؤ کا شکار ہوئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر محصولات کو دُگنا کرتے ہوئے اِنہیں 50 فیصد تک بڑھا دیا جبکہ روسی تیل کی خریداری پر اضافی 25 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کر دی۔
بھارت نے امریکا کے اِن اقدامات کو ’غیر منصفانہ، غیر مناسب اور بلا جواز‘ قرار دیا ہے۔
Pages:
[1]