slotcosino Publish time 2025-10-14 23:30:33

لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519466_871825_lhrprotest_updates.jpg

لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کئے گئے ہیں۔

مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

بہاولپور میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج