slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:06

سی این این کے میزبان نے غزہ کے شہید بچوں پر کسے گئے اپنے جملوں پر معافی مانگ لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516839_342773_van-jones-On-Gaza-Children_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سی این این کے ہوسٹ وین جونس نے غزہ کے بچوں کے حوالے سے ادا کیے گئے اپنے غیر سنجیدہ جملوں پر معافی مانگ لی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی نیوز چینل سی این این کے میزبان وین جونس نے غزہ کے شہید ہونے والے بچوں کے حوالے سے اپنے غیرحساس بیان کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی۔

وین جونس نے غزہ کے بچوں کی بنائی ہوئی تصاویر کا مذاق اڑایا تھا جو اسرائیلی فوج کی نسل کش کارروائیوں میں شہید ہوگئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-04/1447655_021805_updates.jpg
غزہ میں بچوں کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ہٹانے پر بی بی سی کو تنقید کا سامنا

جنگ زدہ غزہ میں بچوں کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کو ہٹانے پر میڈیا کی کئی مشہور شخصیات بی بی سی پر تنقید کر رہی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وین جونس نے الٹا ایران اور قطر پر الزام دھرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک ٹک ٹاک پر اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگینڈا پھیلا رہے ہیں، جہاں آپ کو صرف غزہ کے مرتے ہوئے بچے ہر وقت دکھائی دیتے ہیں۔

وین جونس کے ان جملوں کو معروف امریکی اسلامی اسکالر اور سماجی کارکن عمر سلیمان نے ناپسندیدہ اور عجیب قرار دیا تھا۔

عمر سلیمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وین جونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو غزہ کے شہید ہونے والے بچوں سے اتنی زیادہ تکلیف ہے تو آپ انہیں شہید کرنا بند کیوں نہیں کردیتے۔

جس پر جونس نے معذرت خواہانہ انداز میں جواب دیا کہ ہاں واقع مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے یہ سب بہت آسانی سے کہہ دیا، یہ غیر حساس تھا۔
Pages: [1]
View full version: سی این این کے میزبان نے غزہ کے شہید بچوں پر کسے گئے اپنے جملوں پر معافی مانگ لی