slotcosino Publish time 2026-1-2 08:31:16

صومالی لینڈ نے اسرائیل فوجی مراکز اور فلسطینیوں کی منتقلی کے الزامات مسترد کر دیے



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542939_9402395_somali_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیا

صومالی لینڈ نے اسرائیلی فوجی مراکز اور فلسطینیوں کی منتقلی کے الزامات مسترد کر دیے۔

صومالی لینڈ نے اسرائیل کی طرف سے تسلیم کیے جانے کے بعد لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی شناخت کے بدلے فوجی مراکز قائم کرنے اور غزہ سے فلسطینی پناہ گزینوں کو آباد کرنے کی رضا مندی دی تھی۔

وزارت خارجہ صومالی لینڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف سفارتی نوعیت کے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

یہ ردعمل صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد کے الزامات کے بعد آیا، جنہوں نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ صومالی لینڈ نے اسرائیل کی تین شرائط قبول کی ہیں، جن میں فلسطینیوں کی آبادکاری، خلیج عدن کے ساحل پر فوجی اڈہ قائم کرنا اور ابراہیم معاہدے میں شامل ہونا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541158_083642_updates.jpg
جس ملک کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیل نے کرلیا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صومالی لینڈ کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، البتہ انہوں نے ابراہیم معاہدے میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبلاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کو تصدیق کی تھی کہ صومالی لینڈ ابراہیم معاہدے میں شامل ہوگا اور اسے ایک “جمہوری، معتدل اور مسلم ملک“ کے طور پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541749_104927_updates.jpg
اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

صومالیہ کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کرنے کے بعدصومالیہ میں شدید ردعمل آیا، جہاں30 دسمبرکو مختلف شہروں میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے اور صومالی پرچم لہراتے ہوئے یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی اقدام کی عالمی سطح پر بھی مذمت کی گئی اور پاکستان سمیت50 سے زائد ممالک نے اس کی مخالفت کی۔ افریقی یونین اور یورپی یونین نے صومالیہ کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ صومالی لینڈ 1991 میں صومالیہ سے علیحدہ ہو کر آزاد ہونے کا اعلان کر چکا ہے، لیکن ابھی تک بین الاقوامی سطح پر مکمل تسلیم حاصل نہیں کر سکا۔
Pages: [1]
View full version: صومالی لینڈ نے اسرائیل فوجی مراکز اور فلسطینیوں کی منتقلی کے الزامات مسترد کر دیے