slotcosino Publish time 2026-1-2 08:31:18

متحدہ عرب امارات میں عوامی شمولیت سے حکمرانی کا نیا نظام متعارف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542943_8036687_UAE-President-Sh-Muhammad_updates.jpg   شیخ محمد بن زاید النہیان(فائل فوٹو)۔

متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام کو فیصلوں میں براہِ راست شامل کرنے کےلیے ایک نئی سرکاری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے نئے سرکاری ادارے ’کمیونٹی مینیجڈ ورچوئل اتھارٹی‘کے قیام کا اعلان کیا ہے، جسے مکمل طور پر اماراتی شہری خود چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] نئے سال کی آمد پر دبئی میں 8 روزہ خصوصی تقریبات کا اعلان
[*] دریا ہے نہ جھیل، یو اے ای لاکھوں افراد کو پانی کیسے فراہم کر رہا ہے؟
[*] یو اے ای نے بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے سخت قانون متعارف کرادیا




نئے نظام کے تحت عام شہری، ماہرین، نوجوان، کاروباری افراد اور ریٹائرڈ لوگ باری باری کمیونٹی ورچوئل اتھارٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

جس میں اماراتی افراد کو روایتی انتخابات کے بجائے اہلیت، تجربے اور صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو صرف ووٹ دینے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں براہِ راست فیصلے کرنے میں شریک کیا جائے۔

نئی اتھارٹی ایسے منصوبے تیار کرے گی جو فوری طور پر نافذ کیے جا سکیں گے اور جن سے عوام کی زندگی بہتر ہو۔ یہ نظام عوامی مشاورت اور شراکت پر مبنی ہوگا، جسے ماہرین ایک جدید اور شراکتی جمہوری ماڈل قرار دے رہے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس نئے طریقۂ کار سے بہتر فیصلے ہوں گے اور عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: متحدہ عرب امارات میں عوامی شمولیت سے حکمرانی کا نیا نظام متعارف