slotcosino Publish time 2026-1-2 08:31:25

ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں، وسیم اکرم کا سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے سال نو کی آمد پر پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں۔

سوئنگ کے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور تمام پاکستانیوں کی سال نو 2026 کی مبارک باد دی۔



وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد پہنچ گئی، جس کا مطالب یہ ہے کہ چوتھائی قوم اس مرض سے متاثر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستانی شوگر لیول چیک کریں ڈاکٹر کو دکھائیں اور حکمیوں کے پاس جانا بند کردیں۔
مزید پڑھیں /2026/01/urdu-web-umer-611766390720-0-100x90.webp

چھت پر ٹینس بال سے کھیلنے والا بچہ سوئنگ کا سلطان کیسے بنا؟ وسیم اکرم کی دلچسپ کہانی /2026/01/akram-babar1756817514-0-100x90.webp

وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا




Happy new year from the Akram\“s. pic.twitter.com/E6ENsNcmus— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 1, 2026


وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی صحت اچھی رہے، نیا سال مبارک ہو۔
Pages: [1]
View full version: ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں، وسیم اکرم کا سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ