قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا بڑا ایکشن
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیاسے ڈراپ کردیا۔ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیےآسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کےہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔
انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میںارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے۔
مزید پڑھیں /2026/01/hockey1763201623-0-100x90.webp
بنگلادیش میں پاکستانی سفیر کا قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ
ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میںٹرانزٹکے لیے رکے جہازمیںمبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ دس فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پانچ جنوری سےاسلام اباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
Pages:
[1]