بھارت: بچوں کی اموات کا سبب بننے والے کھانسی کے سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516840_5292671_News8_updates.jpgکولاج بشکریہ بھارتی میڈیابھارت کی متعدد ریاستوں میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ہونے والی بچوں کی اموات کے بعد متنازع سیرپ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اموات مدھیہ پردیش، راجستھان، تامل ناڈو اور اترپردیش میں ہوئیں جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ’کولڈ ریف‘ سیرپ کی فروخت، سپلائی اور استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کھانسی کا سیرپ پینے سے صرف مدھیہ پردیش میں 14بچے ہلاک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-11-17/1290290_113854_updates.jpg
لاہور کی کمپنی کے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزاء کا انکشاف
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزاء کا انکشاف ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق 19 ادویات کے نمونوں میں سے کھانسی کے سیرپ’کولڈرف‘ میں ڈائی ایتھائلین گلائیکول diethylene glycol کی مقدار اجازت یافتہ حد سے زیادہ پائی گئی تھی۔
کھانسی کے سیرپ میں زہریلے کیمیکل کی خطرناک مقدار پائے جانے کے بعد دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل کیس دائر کر دیا گیا ہے۔
دواساز کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ، ڈرَگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Pages:
[1]