پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543166_7275937_2_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔
یہ اجازت وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر پرواز کرنا ہوگی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پروازیں رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
Pages:
[1]