slotcosino Publish time 2026-1-2 18:16:51

علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543175_2493869_z_updates.jpg

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف آج 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت تھی، عدالت کو بتایا ہے کہ علیمہ خان مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519754_064557_updates.jpg
فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں 7 جنوری کی تاریخ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی ہدایات ہیں کہ عدالت میں جو بھی کارروائی ہو انکے سامنے ہو، عدالت کے علم میں لایا ہوں کہ علیمہ خان اگلی تاریخ پر پیش ہوں گی۔
Pages: [1]
View full version: علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور