slotcosino Publish time 2026-1-2 18:18:08

بھارتی فلم ’دھریندر‘ سے لفظ ’بلوچ‘ حذف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543137_1857385_4_updates.jpgفائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’دھریندر‘ جو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم قرار دی جا چکی ہے، معمولی ترامیم اور تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے فلم سازوں کو ہدایت دی ہے کہ فلم میں لفظ ’بلوچ‘ سے متعلق حوالہ جات کو خاموش (میوٹ) کر دیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537669_110331_updates.jpg
دھریندر کے جواب میں پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میدان میں آگئی

فلم کے ذریعے لیاری کے اسپورٹس کلچر، تہذیب اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

این ڈی ٹی وی کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے فلم میں دو الفاظ اور ایک مکالمہ، جو بلوچ سے متعلق تھا، حذف یا میوٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترمیم شدہ ورژن یکم جنوری سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔

بھارتی پروپگینڈا فلم دھریندر میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال، آر مادھون اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

فلم میں کراچی کے علاقے لیاری کی منظر کشی حقیقی زندگی سے ہٹ کر کی گئی اور اسے ایک خیالی اور منفی انداز میں پیش کیا گیا جہاں ایک بھارتی جاسوس کو ہیرو دکھایا گیا۔ فلم میں لیاری کو بھارت کے اندرونی مسائل سے جوڑنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی فلم ’دھریندر‘ سے لفظ ’بلوچ‘ حذف