سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543122_3897709_%DA%A9%DA%A9_updates.jpgفائل فوٹوسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط کرنے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان بھی رابطہ ہوا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542645_101635_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
شہباز شریف نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور موجودہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
Pages:
[1]