slotcosino Publish time 2026-1-2 20:13:08

ماہرہ خان کو کس بات کا خوف ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543180_304309_6_updates.jpgفائل فوٹو

حال ہی میں بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر واپسی کے لیے تیار پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں اس واپسی کو لے کر کچھ خوفزدہ ضرور ہوں۔

سی این این کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم ’نیلوفر‘ کی اسٹار ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنے تقریباً 15 سالہ سفر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں اور قربانیوں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طویل سفر کے نتیجے میں مجھے بے پناہ محبت، عزت اور پذیرائی ملی۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ اگلے سال مجھے اس انڈسٹری میں 15 سال مکمل ہو جائیں گے اور اب میں دوبارہ ٹی وی پر واپس آ رہی ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532273_095459_updates.jpg
سیاست میرے بس کی بات نہیں: ماہرہ خان

ماہرہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران کھل کر گفتگو کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹی وی پر واپسی میرے لیے کسی حد تک خوف کا باعث ہے، میں اس بارے میں تھوڑی سی خوفزدہ ہوں، لیکن شاید یہی چیز اسے دلچسپ بناتی ہے کہ کوئی چیز آپ کو ڈرا رہی ہو۔

اپنے ساتھی اداکارفواد خان کے ساتھ اسکرین کیمسٹری سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ دونوں کو ایک ساتھ ملنے والی محبت اور عزت کسی نعمت سے کم نہیں، یہ ہمارے لیے ایک نعمت ہے کہ ہمیں ایک ساتھ اتنی محبت، عزت اور پذیرائی ملی۔

ماہرہ کا کہنا ہے کہ مجھ میں اور فواد خان میں سب سے بڑی مشترک بات ایک دوسرے کے فن اور ذاتی حدود کا احترام ہے، میں ایک فوری ردعمل دینے والی اداکارہ ہوں جبکہ فواد کا انداز مختلف ہے، مگر ہم ایک دوسرے کی رفتار اور احساسات کو سمجھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-10/1479230_012535_updates.jpg
ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے انٹرویو نہ دینے کی وجہ بتادی

شو میں بات آگے بڑھاتے ہوئے ماہرہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں خود بہت رومینٹک اور جذباتی انسان ہوں مگر سلیم مجھ جتنے ایکسپریسیو نہیں ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرہ خان نے اپنے طالب علمی کے دور کا بھی ذکر کیا جب وہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم تھیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں گزارے گئے سالوں نے میری شخصیت پر گہرا اثر ڈالا، میں ہمیشہ امریکا کو کریڈٹ دیتی ہوں، کیونکہ وہاں گزارے گئے سال میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں، خاص طور پر ایک پاکستانی لڑکی کے طور پر۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں ہر سال گرمیوں میں اپنے بیٹے کو امریکا لے جاتی ہوں اور اسے وہاں کی یادیں سناتی ہوں، کیونکہ وہ سال میری زندگی کے انتہائی اہم سال تھے۔
Pages: [1]
View full version: ماہرہ خان کو کس بات کا خوف ہے؟ اداکارہ نے بتادیا