slotcosino Publish time 2026-1-2 20:13:09

ایران پُرامن مظاہرین پر گولیاں برساتا ہے تو امریکا فوری بچاؤ کیلئے آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543202_6771997_%D8%B1%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں میں شریک افراد کے خلاف طاقت کے مبینہ استعمال پر مظاہرین کی مدد کیلئے آنے کی دھمکی دے دی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ٹرمپ نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایران میں جاری مظاہروں کا تذکرہ کرتے ہوئے تہران کو براہ راست وارننگ دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ اگر ایران پُرامن مظاہرین کو قتل کرتا ہے اور ان پر گولیاں برساتا ہے، جو اس کی روایت رہی ہے، تو امریکا ان لوگوں کی مدد کو آئے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543202_9520534_trm_updates.jpg



سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’ہم فوری کارروائی کےلیے تیار ہیں۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543119_081229_updates.jpg
ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق

ایرانی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png



یاد رہے کہ ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے لورستان کے شہر ازنا میں 3 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوئے جبکہ صوبے چہار محل اور بختیاری میں ہوئے مظاہروں میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: ایران پُرامن مظاہرین پر گولیاں برساتا ہے تو امریکا فوری بچاؤ کیلئے آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ