ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران میں امریکی مداخلت افرا تفری پھیلانے کے مترادف ہے، لاریجانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543218_5364449_irannnn_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری احتجاج پر اگر امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکی مداخلت افرا تفری پھیلانے کے مترادف ہے۔
اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543119_081229_updates.jpg
ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق
ایرانی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ایران نے پُرامن مظاہرین پرتشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ہم جانےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور گزشتہ روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
Pages:
[1]