افغانستان میں طالبان رجیم پر امدادی سامان کی لوٹ مار کا الزام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543222_981380_albiba_updates.jpgافغان جریدے نے اپنی رپورٹ میں افغانستان میں طالبان رجیم پر امدادی سامان کی لوٹ مار کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان ہیومینی ٹیرین ایڈ نے امدادی پیکجز فراہم کیے تھے جو قندوز میں افغان طالبان نے امداد کا نصف حصہ خود رکھ لیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں بھی کرپشن کی نشاندہی ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-17/1520209_053518_updates.jpg
کوئی پاکستانی اور افغانی نہیں چاہے گا پاک افغان جنگ ہو، دفاعی تجزیہ کار
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
افغان جریدے نے رپورٹ میں مزید لکھا کہ امدادی سرگرمیوں میں مداخلت کے 150 واقعات میں سے 95 فیصد طالبان رجیم نے کیے، افغان طالبان رجیم امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں افغان عوام کے لیے 10.72 ارب ڈالر تک بین الاقوامی امداد پہنچی، امداد میں سب سے زیادہ 3.83 ارب ڈالر امریکا نے فراہم کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امداد میں سے 293 ملین ڈالرز دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔
Pages:
[1]