slotcosino Publish time 2026-1-2 22:50:09

وزیراعلیٰ کا سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ، غیرحاضری پر 6 سیکریٹریز کو نوٹس جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543234_2430223_%D8%B1%D8%A7%D8%AF_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے ہمراہ سندھ سیکریٹریٹ کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور سیکریٹریٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران 6 محکموں کے سیکریٹریز صبح ساڑھے 9 بجے تک دفاتر میں غیرحاضر پائے گئے۔

محکمہ بلدیات، خوراک، جنگلات، ثقافت، محنت اور لائیو اسٹاک کے سیکریٹری غیرحاضر رہے جس پر وزیرعلیٰ سندھ نے غیر حاضر سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم دیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے غیرحاضر سیکریٹریز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعلیٰ کا سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ، غیرحاضری پر 6 سیکریٹریز کو نوٹس جاری