2025ء میں چھوٹی کشتیوں سے برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543238_3984243_UKImmigration_updates.jpgتمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود سال 2025ء میں چھوٹی کشتیوں پر سمندری راستے سے برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
لیبر کے دور اقتدار میں آنے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 65 ہزار تک پہنچ چکی ہے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی طرف سے اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کاروائیوں اور اقدامات کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کی آمدو رفت جاری رہی۔
سال 2022ء میں یہ تعداد مجموعی تعداد 45 ہزار 774 رہی، جو حالیہ ریکارڈ سے تقریباً 9 فیصد کم ہے، مگر 2024ء کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 2025ء کی تعداد تقریباً 13 فیصد زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ سال ایک کشتی پر 62 غیر قانونی مہاجرین برطانیہ میں داخل ہوئے، 2024 میں یہ شرح 53 اور 2022ء میں تقریباً 49 افراد فی کشتی کے قریب رہی۔
کنزرویٹو اور ریفارمز پارٹی کی طرف سے غیر قانونی مہاجرین کی ملکی بدری میں ناکامی پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Pages:
[1]